Breaking News
Home / پاکستان / سیاسی پولرائزیشن معاشرے ،معیشت کیلئے زہر قاتل ہے :پنجاب بار کونسل

سیاسی پولرائزیشن معاشرے ،معیشت کیلئے زہر قاتل ہے :پنجاب بار کونسل

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری بابر وحید نے کہا ہے کہ سیاسی پولرائزیشن معاشرے اور معیشت کیلئے زہر قاتل ہے ،حکومت اور اپوزیشن کو معاملات کے حل کیلئے ایک میز پر بیٹھنا ہوگا ، وکلاء قیادت حالات میں سدھار لانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ،وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ملاقات کے لئے آنے والے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پنجاب بار کونسل یگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین رائوفضل الرحمن ،سیکر ٹری پنجاب بار کونسل رفاقت علی سوہل،سابق وائس چیئرمین فرحان شہزاد ،کامران بشیر مغل،امجد اقبال خان ،عدیل ہاشمی ،رانا عمیر اور دیگر بھی موجود تھے۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری بابر وحید نے کہا کہ کسی کو بھی میں نہ مانوں کی رٹ اور مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں، سیاست میں تقسیم کو اس حد تک نہیں بڑھانا چاہیے جس سے واپسی کاراستہ ممکن نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت سے تو مسائل کا حل نکلتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاں سیاست نے نئی صورت اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے عوام میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar