Breaking News
Home / بزنس / سپریم کورٹ کا سٹیل ملز ملازمین کی ترقیوں سے متعلق کیس میں پاکستان سٹیل ملز انتظامیہ پر برہمی کا اظہا کر

سپریم کورٹ کا سٹیل ملز ملازمین کی ترقیوں سے متعلق کیس میں پاکستان سٹیل ملز انتظامیہ پر برہمی کا اظہا کر

سپریم کورٹ کا سٹیل ملز ملازمین کی ترقیوں سے متعلق کیس میں پاکستان سٹیل ملز انتظامیہ پر برہمی کا اظہا کر

سٹیل ملز سے متعلق بنایا گیا منصوبہ صرف تباہی ہے، زیادہ ہوشیاری سٹیل ملز انتظامیہ کے گلے پڑ جائےگی

پاکستان سٹیل ملز تمام ملازمین کو نہیں نکال سکتی ،عدالت نے وفاقی حکومت سے سٹیل ملز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے سٹیل ملز ملازمین کی ترقیوں سے متعلق کیس میں پاکستان سٹیل ملز انتظامیہ پر برہمی کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیل ملز سے متعلق بنایا گیا منصوبہ صرف تباہی ہے، زیادہ ہوشیاری سٹیل ملز انتظامیہ کے گلے پڑ جائے گی،پاکستان سٹیل ملز تمام ملازمین کو نہیں نکال سکتی جبکہ عدالت عظمیٰ وفاقی حکومت سے سٹیل ملز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔

جمعرات کو کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے کی ۔ دور ان سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کابینہ نے سٹیل ملز کے تمام ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ بھی نہیں کیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ملازمین کو اس طرح نکالا تو پانچ ہزار مقدمات بن جائیں گے، ایسا ہوا تو سٹیبل چت ہوکر رہ جائے گی۔

وکیل سٹیل ملزنے کہاکہ ملازمین کی برطرفی کیلئے 40 ارب درکار ہونگے۔ نیئر رضوی نے کہاکہ سٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایسا نہ ہو سٹیل مل انتظامیہ کو برطرف کئے گئے ملازم ہی دوبارہ رکھنے پڑیں۔وکیل سٹیل ملز نے کہاکہ انڈسٹریل ریلیشن قانون کی شق گیارہ آڑے آئے گی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ قانون آپ کے آڑے نہیں بلکہ پورا آئے گا۔

بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت سے سٹیل ملز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar