Breaking News
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کا سانحہ آرمی پبلک سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا سانحہ آرمی پبلک سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

سپریم کورٹ: سانحہ اے پی ایس سے متعلق جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو ہم چلائیں گے، حکومت کو ایکشن لینا چاہیے تاکہ ایسے واقعات نہ ہوں، وہ لوگ جو مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے انہوں نے حاصل کیا۔

جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا آپ چاہتے ہیں سکیورٹی میں غفلت کے ذمہ داروں کو بھی سزا ملے؟

اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے کہا کہ ہم زندہ دفن ہو چکے ہیں، سانحہ آرمی پبلک ٹارگٹ کلنگ ہے، ایک ہال میں جمع کر کے سب کو قتل کیا گیا۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا اٹارنی جنرل سن لیں، یہ متاثرین کیا چاہتے ہیں، ملک کا المیہ ہے کہ حادثے کے بعد صرف چھوٹے اہلکاروں پر ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے، اٹارنی جنرل صاحب اب اس روایت کو ختم کرنا ہو گا، آپ کو سزا اوپر سے شروع کرنا ہو گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے پاس اطلاعات تو ہونی چاہیے تھیں، جب عوام محفوظ نہیں تو بڑی سیکیورٹی کیوں رکھی جائے، جو سکیورٹی کے ذمہ دارتھے ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، اتنا بڑا سکیورٹی لیپس کیسے ہوا؟

سپریم کورٹ نے اے پی ایس سانحے سے متعلق بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ اور اس رپورٹ پر اٹارنی جنرل کے کمنٹس کو پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے امان اللہ کنرانی کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے سانحہ اے پی ایس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar