Breaking News
Home / بزنس / ”سود”جیسے الفاظ سے مالیاتی نظام کیلئے غیر ضروری تنازعات ، منفی تاثر پیدا ہوتا ہے’ ماہرین معاشیات

”سود”جیسے الفاظ سے مالیاتی نظام کیلئے غیر ضروری تنازعات ، منفی تاثر پیدا ہوتا ہے’ ماہرین معاشیات

اسلامی ممالک ،مشرق وسطی میںپالیسی ریٹ کیلئے ”شرح منافع،شرح نفع” جیسے الفاظ استعمال ہوتے ہیں
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر ین معاشیات نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک بالخصوص مشرق وسطی میںپالیسی ریٹ کو ”شرح منافع،یا شرح نفع”جیسے الفاظ کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے جس سے اس کی افادیت بہتر انداز میں اجاگر ہوتی ہے تاہم اس کے برعکس پاکستان میں”سود”جیسے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیںجس سے منفی تاثرابھرتا ہے ۔ مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی ریٹ کو ملکی مالیاتی نظام میں ایک حوالہ جاتی شرح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ شرح نہ صرف روایتی بلکہ اسلامی بینکوں کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے جو اپنے اثاثہ جات اور ڈیپازٹس کی شرحوں کے تعین میں اس کا سہارا لیتے ہیں۔ماہرین معاشیات کے مطابق موجودہ حالات میں جب مالیاتی صنعت اسلامی بینکاری اصولوں پر منتقل ہو رہی ہے ایسے میں ” سود”جیسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب کرنا ضروری ہے کیونکہ اس سے مالیاتی نظام کے لیے غیر ضروری تنازعات یا منفی تاثر پیدا ہوتا ہے ۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کو پالیسی ریٹ کی افادیت سے آگاہ کرنے اور اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے ایسے الفاظ اور اصطلاحات کا استعمال کیا جانا چاہیے جو جدید مالیاتی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں اور اسلامی اصولوں کی پاسداری کریں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar