Breaking News
Home / انٹر نیشنل / سعودی فورسز کی صعدہ کے رہائشی علاقوں میں گولہ باری، 5شہری ہلاک اور کئی زخمی

سعودی فورسز کی صعدہ کے رہائشی علاقوں میں گولہ باری، 5شہری ہلاک اور کئی زخمی

سعودی فورسز کی صعدہ کے رہائشی علاقوں میں گولہ باری، 5شہری ہلاک اور کئی زخمی
صنعاء(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فوج نے یمن کے شمال مغربی صوبہ صعدہ میں رہائشی علاقے پر توپ خانے سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں کم از کم پانچ شہری ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔یمن میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدارڈیوڈ گریسلی کا کہنا ہے کہ انسانی بنیادوں پر یمن کو ملنے والی امداد سے رواں سال اگرچہ بڑے پیمانے پر ہونے والے قحط کو ٹال دیا گیا ہے تاہم ابھی بھی صورتحال بہت زیادہ نازک ہے جس کی وجہ سے بہت سے ضروری پروگراموں میں کٹوٹی کے خطرات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امداد کو کسی صورت بھی نہیں روکا جاسکتا ہے بلکہ یہ اگلے سال 2022تک جاری رہنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات اس وقت ہی تبدیل ہو سکتے ہیں جب یمن کے مسئلے کو سیاسی بنیادوں پر حل کیا جائے ورنہ زمینی حقائق یوں کے توں رہنے کے امکاں ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں محاصرے کے دوران ملک گیر جنگ بندی ، صنعاء ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنے اور حدیدہ بندرگاہ کے ذریعے ایندھن اور دیگر درآمدات پر پابندیوں کو کم کرنے کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔تقریباً 3کروڑ کی آبادی میں 2کروڑ یمنیوں کو انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ ان میں ڈیڑھ کروڑ یمنی بھوک و افلاس کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بچوں کی حالت خاص طور پر نازک ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہر 10 منٹ میں ایک بچہ مر جاتا ہے۔سعودی عرب نے یمن کے خلاف اپنی فوجی جارحیت کا آغاز مارچ 2015 میں اپنی متعدد اتحادی ریاستوں جیسے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اور امریکہ اور کئی مغربی ممالک کے اسلحہ اور لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ کیا۔اس کا مقصد سابق سعودی کی حمایت یافتہ حکومت کے اقتدار میں واپس لانا اور یمن میں موٗثر حکومت کی عدم موجودگی میں ریاستی امور کو چلانے والی عوامی انصار اللہ تحریک کو کچلنا شامل تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar