Breaking News
Home / صفحۂ اول / سعودی عرب کے3ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع پر اظہار تشکر

سعودی عرب کے3ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع پر اظہار تشکر

معیشت میں سدھار ،قرضوں سے نجات کیلئے میثاق معیشت ،سیاسی استحکام نا گزیر ہے:صدر اشرف بھٹی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ میں ایک با رپھر توسیع کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کڑے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے ،حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کے ساتھ مشکل فیصلے لے رہی ہے لیکن یہ اقدامات سیاسی استحکام کے بغیر نتیجہ خیز نہیں ہو سکتے۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے ہیں ، یہ ممالک پاکستان میں بھرپور سرمایہ کاری بھی کر رہے ہیں جس سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ ملک کی معیشت میں سدھار لانے اور قرضوں کی دلدل سے باہر نکلنے کیلئے میثاق معیشت اور سیاسی استحکام کے لئے پیشرفت کریں بصورت دیگر پاکستان کی کشتی ایسے ہی ہچکولے کھاتی رہے گی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ ملک میں کاروبار کے حالات میںبہتری کے لئے تاجروں کو یوٹیلٹی بلز کی مد میں ریلیف دیا جائے ۔

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar