Breaking News
Home / انٹر نیشنل / سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے ادارے نزاھہ نے رشوت لینے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں عدالت کے قاضی سمیت متعدد سرکاری اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔سعودی اخبار کے مطابق نزاھہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ادارے کی ٹیموں نے وزارت عدل کے تعاون سے ایک عدالت کے قاضی کو رشوت لینے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر مالی بدعنوانی کے الزام کا سامنا کرنے والے سعودی شہری سے کیس خارج کرنے کے لیے 10 لاکھ ریال طلب کیے۔قاضی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ رشوت کی پہلی قسط کے طور پر 6 لاکھ 70 ہزار ریال وصول کررہا تھا۔ملزم نے جس کیس کے عوض 10 لاکھ ریال رشوت طلب کی تھی وہ مالی بدعنوانی کا ایک مقدمہ تھا جس میں 19 ملین ریال کا غبن ہوا تھا۔ٹیکنیکل کالج کے ایک اہلکار کو بدعنوانی کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ کالج کے ان طلبا کے ماہانہ وظیفہ کی مد میں 15 لاکھ ریال کے غبن کا الزام ہے جو کالج سے فارغ ہو چکے تھے۔ نزاھہ نے وزارت داخلہ کے تعاون سے ایک نان کمیشنڈ پولیس آفسر کو دوغیرملکیوں کے کیسز ختم کرنے اور ان کی ایف آئی ار درج نہ کرنے پرایک لاکھ ریال رشوت لینے کے الزام میں گرفتارکیا۔سکیورٹی پٹرولنگ یونٹ کے ایک اور پولیس آفیسر کو غیرملکی سے 30 ہزار ریال لینے پر پکڑا گیا۔ادارہ انسداد بدعنوانی کی ٹیم نے جیل کے ایک میجر کو بھی گرفتار کیا۔ غیرملکی جسے عدالت نے ملک بدر کرنے کا حکم صادر کیا تھا کے وکیل سے ایک لاکھ ریال رشوت لے کر اسے رہا کرنے اور ملک بدر نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزارت اسلامی امور کے تعاون سے ایک ملازم کو جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔میونسپلٹی کے دو اہلکاروں کو 15 ہزار ریال رشوت لینے اور سعودی کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ایک ملازم کو 6 ہزار ریال رشوت لے کر کوالٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے پرحراست میں لیا گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar