Breaking News
Home / پاکستان / سرکاری سکولوں میں معیاری پڑھائی نہ ہونے سے ٹیوشن لینے والے طلبہ نجی اکیڈمیوں کے ہاتھوں لٹنے لگے

سرکاری سکولوں میں معیاری پڑھائی نہ ہونے سے ٹیوشن لینے والے طلبہ نجی اکیڈمیوں کے ہاتھوں لٹنے لگے

داخلہ ،ماہانہ فیس کی مد میں ہزاروں وصول کرنے کے باوجود ٹیسٹ سیشن کے نام پر بھی ہزاروں دینے پر مجبور کیا جاتا ہے’ والدین
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری سکولوں میں معیاری پڑھائی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیوشن لینے والے طلبہ نجی اکیڈمیوں کے ہاتھوں لٹنے لگے ،داخلہ اور ماہانہ فیس کی مد میں ہزاروں روپے وصول کرنے کے باوجود ٹیسٹ سیشن کے نام پر بھی ہزاروں روپے دینے پر مجبور کیا جاتا ہے ، والدین نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے نجی اکیڈمیوں کے حوالے سے موثر پالیسی بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم اس کے نتائج آنے میں مزید کچھ وقت درکارہے ۔اکثریتی سرکاری سکولوں میں معیاری پڑھائی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے خصوصاً8سے10دسویں کلاسوںکے طلبا ء و طالبات نجی اکیڈمیوں میں ٹیوشن لینے پر مجبور ہیں۔بتایاگیا ہے کہ ان اکیڈمیوں کے لئے حکومتی سطح پر موثر پالیسی وضع نہیں کی گئی اور حکومت کی گرفت نہ ہونے کی وجہ سے نجی اکیڈمیاں مختلف مدوں میںمن مانی فیسیں وصول کر رہی ہیں ۔ والدین کے مطابق نجی اکیڈمیاں طلبا ء و طالبات سے باقاعدہ داخلہ فیس وصول کرتی ہیں ، اس کے علاوہ ماہانہ ہزاروں روپے فیس مقرر ہے ، موسم گرما میں طلبہ سے ائیر کنڈیشنڈ کے نام پر فی کس ایک ہزار روپے تک وصول کئے جاتے ہیں ۔ والدین کا کہنا ہے کہ اکیڈمیوں کی جانب سے ٹیسٹ سیشن کے نام پر عجیب فارمولہ متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت طلبہ سے 5سے لے کر 10ہزار روپے ٹیسٹ سیشن فیس وصول کی جاتی ہے ۔ والدین کا کہناہے کہ اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا اکیڈمیوں کی ذمہ داری ہے لیکن کارکردگی کا جائزہ لینے کے نام پر ٹیسٹ سیشن کا انعقاد کر کے ہزاروں وصول کئے جاتے ہیں اور ادائیگی نہ کرنے پر طلبہ کو نکال باہر کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے ۔ والدین نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نظام تعلیم میں بہتری کے لئے بہترین اقدامات اٹھا رہے ، مطالبہ ہے کہ نجی اکیڈمیوں کے لئے بھی موثر پالیسی لائی جائے اور ان کی ناجائز لوٹ مار کا سلسلہ بند کیا جائے اور شکایت کے لئے ٹال فری نمبر یا خصوصی ڈیسک بنایا جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar