Breaking News
Home / صحت / سرائے مغل،پتوکی سٹی،پھول نگر،حبیب آباد کے گردو نواح میں مصنوعی دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پرپہنچ گیا

سرائے مغل،پتوکی سٹی،پھول نگر،حبیب آباد کے گردو نواح میں مصنوعی دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پرپہنچ گیا

سرائے مغل،پتوکی سٹی،پھول نگر،حبیب آباد کے گردو نواح میں مصنوعی دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پرپہنچ گیا

پتوکی اپریل 26 (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہریوں محمودخالدگھمن،دانش سلیم،آصف جاوید،شفیق چیتا،محمد نوید ودیگر نے بتایا کہ مصنوعی دودھ کا کاروبار عروج پر گھناﺅنے کاروبار کو روکنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو ہرشہر میں دودھ چیک کر کے فروخت ہونے دیں،مگر بااثر افراد مقامی انتظامیہ کو رشوت دےکر چیکنگ نہیں ہونے دیتے.

پتوکی میں کئی بااثر افراد اس دھندے سے کروڑ پتی بن گئے جو ہرضلع میں دودھ کو چیک کر کے فروخت ہونے دیں.

اسسٹنٹ کمشنرپتوکی اسامہ شہرون نیازی اور فوڈ انتظامیہ دانستہ طور پر خاموش نظر آتی ہے،سرائے مغل،پتوکی سٹی،پھول نگر،حبیب آباد کے گردو نواح میں مصنوعی دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پرپہنچ چکاہے،شہر کے بااثر افراد کی جانب سے چند روپے کی خاطر مضر صحت دودھ فروخت کر کے انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے زہریلے دودھ کے استعمال سے کئی مہلک اور پیٹ کی بیماریاں پھیل رہی ہیں یہ دودھ کی شکل میں خاموش زہر دودھ تحصیل پتوکی سے دوسرے بڑے شہروں لاہور،اسلام آباد میں بھی سپلائی کیا جا رہا ہے دودھ کو ٹھنڈا کر نے کے نام پر ایک چلر بنایا جاتا ہے جبکہ باہر دکھاوے کے لئے چلر ہوتا ہے مگر اندر مضر صحت دودھ تیا ر کیا جاتا ہے جس میں سرف، یوریا کھاد، میٹھا سوڈا، اور کوکنگ آئل کے علاوہ کارومو لین استعمال کی جاتی ہے جس کو مردہ جسم محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے وہ اس مصنوعی دودھ میں ڈال کر پیداوار میں اضافہ کیا جاتا ہے اس زہریلے دودھ کے استعمال سے بچوں کی صحت پرانتہائی برے اور خطرناک اثر ہوتا ہے جس سے جلدی اور پیٹ کے امراض جنم لیتے ہیں.

یہ دھندہ پتوکی سٹی و دیگر دیہات میں عروج پر ہے،زہریلے دودھ کے استعمال سے بچوں اور بڑوں میں مہلک بیماریاں پھیلنے سے پتوکی پرائیوٹ اور سرکاری ہسپتال بھر گئے ہیںمختلف تنظیموں نے سیکرٹری فوڈ پنجاب،ڈی سی قصور اور تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس گھناﺅنے کاروبار کو روکنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو ہرشہر میں دودھ چیک کر کے فروخت ہونے دیں،مگر بااثر افراد مقامی انتظامیہ کو رشوت دےکر چیکنگ نہیں ہونے دیتے پتوکی میں کئی بااثر افراد اس دھندے سے کروڑ پتی بن گئے ہیں ان کے خلاف نہ انتظامیہ ایکشن لے رہی ہے اور نہ ہی نیب پاکستان۔شہریوں نے وزیراعظم اور چیرمین نیب سے اپیل کی ہے کہ فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کے اثاثہ جات کی چھان بین کرے کہ چند سالوں میں ایسے لوگ کس طرح سائیکل سے کروڑ پتی بن گئے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar