Breaking News
Home / پاکستان / ستارے حرکت میں آگئے، عمران خان جلد رہا ہوں گے’ عارف علوی

ستارے حرکت میں آگئے، عمران خان جلد رہا ہوں گے’ عارف علوی

ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل چلائیں گے تو دنیا مذمت کرے گی، دنیا مذمت کررہی ہے لیکن کسی کو کوئی فکر ہی نہیں
پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن )رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ستارے حرکت میں آگئے ہیں، تبدیلی آنیوالی ہے، عمران خان جلد رہا ہوں گے،ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل چلائیں گے تو دنیا مذمت کرے گی، دنیا مذمت کررہی ہے لیکن کسی کو کوئی فکر ہی نہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ لوٹنے والے حکومت اور پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو دور رکھنے کیلئے انہوں نے جمہوریت کو تباہ کردیا، بانی پی ٹی آئی 90 فیصد عوام کا نمائندہ ہے، عوام کی دھڑکنیں عمران خان کیساتھ جڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کا نام نہیں لے سکتے؟ کرکٹ میچوں میں بھی کہہ دیا ہے کہ عمران خان کا نام لیا گیا تو رائٹس لے لیں گے، یہ اپنی حرکتوں سے 2018 میں پہنچ چکے ہیں، سب دوبارہ سے شروع کرنا پڑے گا، یہاں ہم ملک کے حوالے سے غمزدہ ہیں، مجھے ان غاصبوں اور قابض مافیا سے ملک آزاد کرانا ہے۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل چلائیں گے تو دنیا مذمت کرے گی، دنیا مذمت کررہی ہے لیکن کسی کو کوئی فکر ہی نہیں، مافیا مزے کررہا ہے لیکن غریب کے پاس کھانے کو نہیں، ملک میں دنیا کے کسی کونے سے پیسہ نہیں آرہا، یہ ہمیں کہتے رہے 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں آئی۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکمرانوں نے عدلیہ اور آئین کو تباہ کردیا، 26 ویں آئینی ترمیم لاکر سب ستیاناس کردیا، 26 ویں ترمیم کر کے صرف وقت ضائع کیا گیا ہے، یہ 99 فیصد عوام سے اپنا بزنس چلاتے ہیں، ایک دھیلے کی سمگلنگ نہیں رکی، بلوچستان میں کہیں سمگلنگ رکی؟،سابق صدر کا کہنا تھا کہ بات چیت اس سے ہوتی ہے جو صاحب اقتدار ہو صاحب حکومت نہیں، جو مقتدر ہوں ان سے بات ہوتی ہے، ثالثِی وہاں نہیں ہوتی جہاں قبضہ ہو، غاصب ثالثِی کا صرف ایک بہانہ ہے، حکمرانوں کے دن گنے چنے ہیں، ستارے حرکت میں آگئے ہیں، تبدیلی آنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دل کی دھڑکنوں سے عوام کی دھڑکنیں جڑی ہیں، اب بھی وقت ہے پچھلے قدموں پر آجائیں، مشورہ دیتا ہوں اب بھی وقت ہے کسی طرح عمران خان کو راضی کرو، وقت بدلے گا اور بدل رہا ہے، پاکستان میں اچھائی کے ستارے ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے ۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دوں گا ہاس اریسٹ والی تجویز پر عمل نہ کریں، تمام مسنگ پرسنز کی تحقیقات حکومت کا کام ہے، جن لوگوں نے سیاست میں حصہ لیا یا لے رہے ہیں سب کا ٹرائل ہونا چاہیے، انصاف یہی ہے کہ ایک کا ملٹری ٹرائل ہو گا تو سب کا ہونا چاہیے، یہ اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھود رہے ہیں، میں جناح ہاس کا نہیں قائداعظم کے اقوام کا پرستار ہوں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar