لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ٹریفک پولیس خواتین کو خود مختار بنانے میں کوشاں ہے، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی جاری،سال2024میں1لاکھ 76ہزار سے زائد خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس سروسز فراہم کی گئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سال2024میں 1لاکھ 50ہزار سے زائد خواتین نے کار اور موٹر سائیکل کی لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا، گزشتہ سال9ہزار7سو76خواتین نے ڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، سال 2024میں 9950خواتین نے ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید جبکہ910کی توثیق کروائی، سال 2024میں 2ہزار100خواتین نے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس سہولیات بھی حاصل کیں، سال 2024میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول سے 20ہزار سے زائد خواتین تربیت حاصل کر چکی ہیں۔اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ خواتین کی لیے لاہور میں آبشار اور گوجرانولہ میں ویمن انکلیو سینٹر بنائے گئے ہیں ،خواتین ٹریفک پولیس کی آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے گھر بیٹھے فائدہ اٹھایا سکتی ہیں۔ خواتین با اختیار ہوں گئیں تو معاشرے میں ایک واضح تبدیلی نظر آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین لائسنس کے حصول کے بعد خود اعتمادی سے اپنی منزلوں تک با آسانی پہنچ سکتی ہیں، معاشرتی و سماجی ترقی کیلئے مردوں کیساتھ خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
