Breaking News
Home / پاکستان / سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے حکومت پر بڑا الزام عائد کر دیا

سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے حکومت پر بڑا الزام عائد کر دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے حکومت پر پی آئی اے نجکاری کا عمل سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا تمام کام مکمل کرلیا گیا تھا مگر موجودہ حکومت نے پی آئی اے نجکاری کا عمل سبوتاژ کردیا،پی آئی اے کی نجکاری کے دوران 8بڑے گروہوں کو نکال کر ایک ایسے گروہ کے ساتھ بات کی گئی جس کا ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن میں کوئی تجربہ نہیں تھا۔انہوں نے لاہور میں پلڈاٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے لیے واضح مقصد اور بیانیہ ہونا چاہیے، دنیا مین کوئی ایک ایسا ملک بتائیں جہاں نجکاری کمیٹی کا سربراہ وزیر خارجہ ہو۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم بڑی حکومت پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں ایسی حکومت چاہیے جو چھوٹی حکومت کرنے پر یقین رکھتی ہو۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کی نشستیں خالی ہیں، صرف ایک اوورنج لائن ٹرین کی سبسڈی کے لئے 66ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔دنیا میں چین سمیت کبھی کسی ملک نے نہیں کہا کہ رائٹ آف انفارمیشن یا جمہوریت ختم کردیں تو آپکو مدد دیں گے۔ اب ہماری ایک نظر امریکہ پر ہے اور دوسری کہ کس طرح ہم دوسروں سے پیسہ لے سکتے ہیں ۔امریکہ یورپ اور چین نے ہمارے انسانی حقوق کا خیال نہیں رکھنا ، یہ 25کرور کا ملک ہے جسے کوئی اکیلا وزیراعظم یا کوئی ادارہ نہیں چلا سکتا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar