Breaking News
Home / پاکستان / سابق رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی کار حادثے میں جاں بحق

سابق رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی کار حادثے میں جاں بحق

احمد پور شرقیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاولپور کی تحصیل احمدپور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھ کار میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال احمدپور شرقیہ منتقل کردیا گیا۔ریسکیو کے مطابق علاقہ نبی پور احمد پورروڈ پر علی حسن گیلانی کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے باعث علی حسن گیلانی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چار دوست اکبر خان، میاں سلطان، محمد حنیف اور جند وڈہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو احمدپور شرقیہ منتقل کردیا گیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔علی حسن گیلانی کی میت ہسپتال سے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔ علی حسن گیلانی 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ بعد میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے 2024 انتخاب میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر ہی حصہ لیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar