Breaking News
Home / پاکستان / زیادتی مقدمہ ،ایف آئی اے ،پولیس افسران کو پیکا ایکٹ کے تحت ترمیم بارے ایس او پیز بنانے کے لیے مہلت

زیادتی مقدمہ ،ایف آئی اے ،پولیس افسران کو پیکا ایکٹ کے تحت ترمیم بارے ایس او پیز بنانے کے لیے مہلت

آپ نے اچھا کام کیا ،یہ ضرور دیکھیں انوسٹی گیشن کون کرے گا، یہ نہ ہو جے آئی ٹی بنانے کیلئے چھ چھ ماہ لگ جائیں ‘ جسٹس فاروق حیدر
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت کیس میں ایف آئی اے اور پولیس افسران کو پیکا ایکٹ کے تحت ترمیم بارے ایس او پیز بنانے کے لیے 23 دسمبر تک مہلت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ملزمان پرویز مسیح اورسحروش جان مسیح کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ دوران سماعت ڈائریکٹر سائبر کرائم ، اے آئی جی مانیٹرنگ ، ڈی آئی جی لیگل پیش ہوئے ۔ جسٹس فاروق حیدر نے ڈائریکٹر سائبر کرائم سید حشمت کمال سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے بڑی اچھی کوشش کی ،جو ڈرافٹ بنایا تھا اسے شیئر کردینا چائیے تھا۔ ڈائریکٹر سائبر کرائم سید حشمت کمال نے جواب دیا ڈرافٹ لیگل برانچ کو ویٹنگ کے لئے بھیجا ہوا ہے۔ڈی آئی جی لیگل اویس ملک نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوٹرجنرل کو بھی ڈرافٹ بھجوایا ہوا ہے۔جسٹس فاروق حیدر نے افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے اس خلا ء کو پہلے ہی حل کردیا جانا چاہیے تھا ، آپ نے کافی اچھی کوشش کی ہے، بتائیں 173 کی رپورٹ کون جمع کروائے گا،انچارج انوسٹی یگیشن کون ہوگا ، پراسیکیویشن کون کرے گا ۔ ڈی آئی جی نے جواب دیا جے آئی ٹی بنے گی ،پولیس اور ایف آئی اے بھی انوسٹی کرسکتی ہے۔جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دئیے درج کی گئی ایف آئی آر کو نہ کاٹنا، صرف تفتیش ایف آئی اے کو منتقل ہوسکتی ہے، اس سے پہلے کتنا غلط کام ہورہا تھا،ایک ہی وقوعہ کی ایف آئی آر پولیس ور ایف آئی اے درج کررہی تھی۔ فاضل جج نے استفسار کیا کب تک ایس او پیز کا کام مکمل ہو جائے گا۔ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے جواب دیا دو ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔ جسٹس فاروق حیدر نے افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا یہ ضرور دیکھیں کہ انوسٹی گیشن کون کرے گا، یہ نہ ہو کہ جے آئی ٹی بنانے کے لئے چھ چھ ماہ لگ جائیں ،شاباش ، آپ نے بہت اچھا کام کیا ،آپ دس روز میں ایس او پیز مکمل کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23دسمبر تک ملتوی کردی ۔عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar