ریمئر سپر کرکٹ لیگ ، نووا میڈ نے دفاعی چمپئن نیٹ سول کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
فاتح ٹیم کے 154رنز کے تعاقب میں نیٹ سول کی ٹیم 103رنز بنا سکی،ٹیموں، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے
رمضان المبارک سے قبل مزید دو ٹورنامنٹس منعقد کرائے جائیں گے’ چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ کااختتامی تقریب سے خطاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پریمئر سپر کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ٹائٹل نووا میڈ نے اپنے نام کر لیا ، نیٹ سول کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی ۔ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نووا میڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 154رنز کا ہندسہ جورا ۔ ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترنے والی دفاعی چمپئن نیٹ سول کی ٹیم 103رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ مہمان خصوصی صدر ایل آر سی اے خواجہ ندیم احمد اور دیگر نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیز اور میڈلز دئیے جبکہ نمایاں لیگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات دئیے گئے ۔ اس موقع پر اظہر زیدی، فہیم مختار بٹ ، میاں مبین اور شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے کامیابی سے انعقاد پر تمام دوستوں کا مشکور ہوں ، کوئی بھی کھیل ہو وہ آپ کو ڈسپلن میں لاتا ہے اور لیگ میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں کہ سب نے انتہائی ڈسپلن کا مظاہرہ کیا جس سے اس کا کامیابی سے انعقاد ممکن ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ امسال تین ٹورنامنٹس شیڈول ہیں ، رمضان المبارک سے قبل مزید دو ٹورنامنٹس منعقد کرائے جائیں گے
Tags ریمئر سپر کرکٹ لیگ
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

