Breaking News
Home / پاکستان / ریاست ہے تو سیاست ہے’آرمی چیف

ریاست ہے تو سیاست ہے’آرمی چیف

افغانستان سے صرف فتنہ خوارج کی افغانستان میں موجودگی پر اختلاف ہے
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست ہے تو سیاست ہے، خدانخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں،ہم سب کو بلاتفریق و تعصب دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے، پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحدپار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے۔ یہ اختلاف اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جارہا، نہ ہی فتنہ الخوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے۔ صرف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کیا فساد فی العرض اللّٰہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

میٹرک رزلٹ میں بہترین کارکردگی ،سرکاری سکولوں کے پرنسپلز میں تعریفی اسناد ،کیش انعام تقسیم

پھولنگر( ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ای او ایجوکیشن قصور اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی …

پاکستان ،یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تجارت 10.9ارب ڈالر تک پہنچ گئی’ دیوان فخر الدین

ویزہ چھوٹ کی سہولت حقیقی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات ،صنعتکاروں تک بھی بڑھائی جائے قابل …

ایس ایم ایز کی ترقی ، عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے ”پاکستان گلوبل بزنس سمٹ ”کا انعقاد

جی ایس بی ایچ سوئٹرز لینڈ کا پاکستانی ایس ایم ایز کو پائیدار حکمت عملی …

Agreement signed to transfer modern technology from China to Pakistan

Lahore ( Daily pakistan Online) In a significant step toward industrial modernization, a landmark five-year …

چین سے جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی ،ہنر مندوں کو بدلتے رجحانات کے مطابق تربیت دینے کیلئے معاہدہ

حکومت سرپرستی کرے تو معاہدہ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی ،ہنر مندوں کی تربیت کے میدان …

جہانگیر ترین کا خواجہ فرید یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے لئے نئی بس کا تحفہ

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہانگیر خان ترین نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف …

Skip to toolbar