Breaking News
Home / بزنس / رکاوٹیں دور کئے بغیر ” اڑان پاکستان ” میں شامل آئی ٹی کیلئے پیش کئے گئے پرعزم وژن کی تکمیل ممکن نہیں ‘ نجم مزاری

رکاوٹیں دور کئے بغیر ” اڑان پاکستان ” میں شامل آئی ٹی کیلئے پیش کئے گئے پرعزم وژن کی تکمیل ممکن نہیں ‘ نجم مزاری

مسائل کی وجہ سے کس طرح مستحکم بین الاقوامی سرمایہ کاری کو متوجہ کیا جا سکتا ہے’انٹر پرینیور ، چیئرمین چلتن پیور پاکستان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرپرینیور و چیئرمین چلتن پیورپاکستان نجم مزاری نے کہا ہے کہ انٹر نیٹ سے متعلقہ مشکلات اور رکاوٹیں دور کئے بغیر ” اڑان پاکستان ” پروگرام میں شامل آئی ٹی کے شعبے کیلئے پیش کئے گئے پرعزم وژن کی تکمیل ممکن نہیں ،انٹرنیٹ کی آٹیجز اور سوشل میڈیا ایپس پر پابندیوں کی وجہ سے مالی نقصانات میں پاکستان 1.62 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہا جو لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سرکاری و نجی اداروں سے آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ نجم مزاری نے کہا کہ پالیسی سازوں کو یہ سوچنا چاہے کہ ایکس صرف سیاسی بیان بازی کا پلیٹ فارم نہیں بلکہ اس کی اقتصادی سر گرمیوں کیلئے بھی اہمیت ہے ،ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس پر پابندی سب سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف آئی ٹی کو فروغ دینا چاہتی ہے اور دوسری جانب ایسے اقدامات اٹھاتی ہے جس کی وجہ سے اس سے جڑے ہوئے نوجوان متنفر ہو رہے ہیں ۔ چیئرمین چلتن پیورو نجم مزاری نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے خطے میں موجود اپنے روایتی حریف سمیت تمام ممالک کوسٹڈی کرنا چاہیے کہ وہ کس طرح آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی سے سالانہ اربوں ڈالرز کما رہے ہیں اور ان کی انڈسٹری دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے اور دنیا میں ان کی مانگ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچانک جس طرح کے حالات پیدا کر دئیے جاتے ہیں ایسی صورتحال میں ہماری ٹیک اسٹارٹ اپس کس طرح اعلی معیار کی اور مستحکم بین الاقوامی سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرسکتی ہے اور فری لانس سیکٹر کیسے ترقی کر سکتا ہے ۔حکومت آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ نجی شعبے سے تجاویز اور معاونت طلب کرے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar