Breaking News
Home / انٹر نیشنل / روس نے جاسوسی کے الزام میں یوکرائن کے سفارت کار کو حراست میں لے لیا

روس نے جاسوسی کے الزام میں یوکرائن کے سفارت کار کو حراست میں لے لیا

روس میں جاسوسی کے الزام میں یوکرائن کا سفارت کار گرفتار

روس ماضی میں بھی یوکرائنی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیتا رہا ہے ، رپورٹ

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے جاسوسی کے الزام میں یوکرائن کے سفارت کار کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف ایس بی ( فیڈرل سیکیوریٹی سروس) نے سفارت کار اولیک سینڈر سوسونیوک کواس وقت گرفتار کیا، جب وہ ایک روسی شہری سے روس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈیٹا بیس میں موجود خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔یوکرائنی وزارت خارجہ نے سوسونیوک کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اولیک سینڈر کو چند گھنٹے حراست میں رکھ کر سینٹ پٹس برگ میں واقع یوکرائنی سفارت خانے واپس بھیج دیا گیا۔

یوکرائن نے سوسونیوک کی حراست کو سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی فیڈریشن میں ایک سفارت کار کے ساتھ اس طرح کا سلوک نا مناسب ہے، کیوں کہ غیر ملکی سفارت کاروں کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق برتاؤ کیا جاتا ہے۔روس ماضی میں بھی یوکرائنی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیتا رہا ہے تاہم کسی سفارت کار کو حراست میں لینے کا واقعہ شازو نادر ہی پیش آیا ، یوکرائنی سفارت کار کو حراست میں لیے جانے کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ سرحد پر روسی افواج کی تعداد میں اضافے اور مشرقی یوکرائن میں فوج اور ماسکو کے حامی علیحدگی پسندوں کے درمیان تصادم کے بعد سے ماسکو اور کیو کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar