Breaking News
Home / پاکستان / رجسٹریشن کے لیے مستقل رہائشی ضلع کی شرط ختم۔۔۔پنجاب کے موٹر وہیکل مالکان کے لیے خوشخبری

رجسٹریشن کے لیے مستقل رہائشی ضلع کی شرط ختم۔۔۔پنجاب کے موٹر وہیکل مالکان کے لیے خوشخبری

مجوزہ ترمیم کے تحت پنجاب کے رہائشی کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کرواسکیں گے’ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 24 میں ترمیم کی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی ہے، اس ترمیم کے تحت پنجاب کے موٹر وہیکل مالکان کو اب اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروانے کے لیے اپنے مستقل رہائشی ضلع کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اس نئے اقدام کے تحت پنجاب کے رہائشی کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکیں گے، جبکہ پہلے سیکشن 24 کے تحت موٹر مالکان اپنے مستقل رہائشی ضلع میں گاڑی کی رجسٹریشن کروانے کے پابند تھے۔ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق موٹر وہیکل آرڈینینس 1965 ایک صوبائی قانون ہے جس کے تحت ہر صوبے کا رہائشی صرف اپنے صوبے میں اپنے رہائشی ضلعے میں گاڑی رجسٹرڈ کرنے کا مجاز ہے۔ مجوزہ ترمیم کے تحت پنجاب کے رہائشی پنجاب کے کسی بھی ضلع میں گاڑی رجسٹرڈ کروانے سکیں گے۔ ترمیم کا مقصد موٹروہیکلز پر قوانین کے اطلاق میں آسانی اور ای چالاننگ میں سہولت اور جدت کا فروغ ہے۔یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے مجوزہ ترمیم میں گاڑیوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مزید بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب 2020ئ سے پورے پنجاب میں ایک ہی رجسٹریشن سیریز کے تحت رجسٹریشن نمبر الاٹ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو ٹوکن ٹیکس کی آ ئن لائن ادائیگی ، بائیو میٹرک کے ذریعے وہیکلز کی آن لائن ٹرانسفر اور ای رجسٹریشن کارڈ جیسی اضافی سہولتیں بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔ پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی فیلڈ آپریشنز اور سڑکوں پر دیگر ناکوں کے دوران گاڑیوں اور مالکان کے کوائف کی آن لائن تصدیق ممکن بنائی جا رہی ہے، جس سے ٹریفک قوانین کے نفاذ میں مزید بہتری آئے گی۔ موٹر وہیکل آرڈیننس میں مجوزہ ترمیم کی حتمی منظوری پنجاب اسمبلی سے لی جائے گی۔ اس موقع پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی کارکردگی بارے بات کرتے ہوئے ڈی جی ایکسائز نے بتایا کہ پنجاب نے مالی سال 2024ـ25 کے پہلے چھ ماہ میں ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30.453 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔یہ شاندار کارکردگی نہ صرف محکمے کی مؤثر پالیسیوں بلکہ عوامی اعتماد اور شفافیت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے جس کے نتیجے میں پچھلے سال کی نسبت ریونیو میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar