Breaking News
Home / پاکستان / راول ڈیم کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر کیس ، نیول چیف کی جانب سے اشتر اوصاف نے وکالت نامہ جمع کرا دیا

راول ڈیم کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر کیس ، نیول چیف کی جانب سے اشتر اوصاف نے وکالت نامہ جمع کرا دیا

راول ڈیم کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر کیس ، نیول چیف کی جانب سے اشتر اوصاف نے وکالت نامہ جمع کرا دیا

عدالتی حکم کے خلاف مس کنڈکٹ کسی بھی طرف سے ہوا تو کارروائی ہو گی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے ریمارکس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) راول ڈیم کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر کےخلاف کیس میں نیول چیف کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے وکالت نامہ جمع کرا دیا، عدالت نے مزید مہلت کی استدعا منظور کرلی ۔

جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں راول ڈیم کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر کےخلاف کیس میں نیول چیف کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔

دور ان سماعت اشتراوصاف کی جواب جمع کرانے کی مزید مہلت کی استدعا منظور کرلی گئی ۔

وکیل زینب جنجوعہ نے کہاکہ عدالتی حکم کے مطابق کلب سیل نہیں ہے، نیوی کی جانب سے ابھی بھی کلب کی ممبرشپ دی جارہی ہے، ممبر شپ دی جانے کی سلپ ہمارے پاس موجود ہے۔

وکیل اشتر اوصاف نے کہاکہ نیوی سیلنگ کلب عدالتی حکم کے مطابق سیل ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ رپورٹ میں تو گزشتہ سماعت پر بتایا گیا کہ کلب سیل کردیا گیا۔ اوشراوصات کے مطابق کلب سیل ہے اور یہ صرف پریکٹس اور ٹریننگ کی جگہ ہے۔چیف جسٹس نے اشراوصاف کو ہدایت کی کہ آپ یقینی بنائیں گے کہ کلب سیل ہے عدالت کو آپ پر اعتماد ہے، کیونکہ کلب سیل ہے اس لیے نیوی کو ممبرشپ جاری کرنے سے بھی روک رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ عدالتی حکم کے خلاف مس کنڈکٹ کسی بھی طرف سے ہوا تو کارروائی ہو گی۔

اوشرا وصاف نے کہاکہ کچھ کاغذات مجھے ابھی نہیں مل سکے وہ ملنے کے بعد تحریری جواب دیں گے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ کون سا قانون ہے جس کے تحت نیوی اس قسم کی ایکٹیوٹی کرسکتی ہے؟

یہ سیریس معاملہ ہے، راول لیک کے کنارے کیا ایسا کچھ کیا جا سکتا ہے؟ ۔

عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19اگست تک ملتوی کردی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar