Breaking News
Home / پاکستان / رابطے بحال،اسلام آباد میں شامی سفارتخانے نے نئی حکومت کا پرچم لہرا دیا

رابطے بحال،اسلام آباد میں شامی سفارتخانے نے نئی حکومت کا پرچم لہرا دیا

نیا پرچم پاکستان میں مشن کی جانب سے شام میں نئی انتظامیہ کی طرف وفاداری منتقل کرنے کی نشاندہی کرتا ہے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)اسلام آباد میں قائم شامی سفارت خانے نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اب نیا پرچم اپنا لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شامی سفارت خانے پر لہرانے والا نیا پرچم پاکستان میں مشن کی جانب سے شام میں نئی انتظامیہ کی طرف وفاداری منتقل کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔شامی سفارت خانے کا نیا پرچم لہرانے کا فیصلہ ایک نئے باب کی علامت ہے، جو حالیہ سیاسی ہلچل اور عرب جمہوریہ کے اندر طاقت کی حرکیات میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔نئے پرچم میں سبز رنگ امید اور آزادی کی نمائندگی کرتا ہے، سفید امن اور روشن مستقبل کی علامت ہے جب کہ سیاہ رنگ شامیوں کی طرف سے برداشت کی گئی مشکلات کو ظاہر کرتا ہے۔ تین سرخ ستارے شامی انقلاب کے نظریات کی نشاندہی کر رہے ہیں۔یہ ڈیزائن پچھلے شامی پرچم سے مختلف ہے، جس میں دو سبز ستارے تھے جو متحدہ عرب جمہوریہ کے تحت شام اور مصر کے اتحاد کی علامت تھے۔ برلن، استنبول اور ایتھنز جیسے شہروں میں بھی ہجوم نے نیا پرچم لہرایا اور باغیوں کے وڑن کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی۔اسلام آباد میں شام کے سفارت خانے میں پرچم کی تبدیلی ملک کے بدلتے ہوئے سیاسی تشخص کے واضح اشارے کے طور پر کام کرتی ہے۔دریں اثناء دفتر خارجہ کے ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسلام آباد اور دمشق کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ہیں اور معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔دمشق سے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق ملک بھر میں، خاص طور پر شام کے دارالحکومت میں تیزی سے حالات معمول پر آرہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar