Breaking News
Home / صفحۂ اول / دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو18 کروڑ کے جرمانے

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو18 کروڑ کے جرمانے

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریفک پولیس نے سموگ کے تدارک کیلئے ریکارڈ کاروائیاں کیں اور 18 روز میں 18 کروڑ کے جرمانے کئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائیوں کی ہدایت کی گئی ہے۔رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی 93 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ،دھواں چھوڑنے پر 96 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے ،63 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کئے گئے، دھواں چھوڑنے والی 56 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیںجبکہ13 ہزار سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا۔ترجمان کے مطابق 17 ہزار سے زائد ریت مٹی سے لوڈڈ آن کورڈ ٹریکٹر ٹرالیاں کو آلودگی کا باعث بننے پر بھاری جرمانے کئے گئے ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2000 جرمانہ اور سخت قانونی کاروائی بھی کی جاری ہے ،18روز میں گاڑیوں کو18 کروڑ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے ویژن پر پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کا کردار سب سے اہم ہے،صوبہ بھر میں سموگی وہیکلز کے خلاف ٹریفک پولیس کی ٹیمیں بہترین کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز متحرک ہو کر سموگ فری پنجاب کے لیے کام کریں،سموگ کے تدارک کیلئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درامد کروایا جا رہا ہے،گاڑیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں بے تحاشہ بیماریوں اور ماحولیاتی الودگی کا باعث بنتا ہے،ہمیں اپنے ماحول کو بچانے کے لیے گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کا خاتمہ کرنا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar