حکومتوں کو چلنے نہیں دیا گیا، جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں:وفاقی وزیر
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے پاکستان کی معیشت کے لئے زہر ہیں ،24نومبرکواسلام آباد میں جس دن کال دی گئی سٹاک مارکیٹ چار ہزارپوائنٹس گر گئی، جس دن وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگے سٹاک مارکیٹ اوپر گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب دھرنا ناکام ہوا تب معیشت اوپرکی طرف گئی، دھرنے پاکستان کی معیشت کے لیے زہر ہیں، پاکستان کو امن و استحکام کی ضرورت ہے، ہمیں پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ77سالوں میں پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں رہا، حکومتوں کو چلنے نہیں دیا گیا، جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں، 2018میں ایک اناڑی، ضدی شخص کومسلط کیا گیا۔جب ہم نے اقتدار سنبھالا توملک تقریباً دیوالیہ ہوچکا تھا، حکومتی اقدامات کی وجہ سے آج مہنگائی کم ہو رہی ہے، مہنگائی38فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی تھی، آج مہنگائی کی شرح ساڑھے چھ فیصد پرآگئی ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
