Breaking News
Home / پاکستان / دو مطالبات کو نہ مانا گیا تو 14دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک :عمران خان

دو مطالبات کو نہ مانا گیا تو 14دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک :عمران خان

حالیہ احتجاج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 13دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی کے حالیہ احتجاج کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 13 دسمبر کو پشاور میں عظیم الشان اجتماع کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے جاری بیان میںکہا گیا کہ ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہو چکی ہے، ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں نہتے سیاسی کارکنان پرگولیاں برسائی گئیں اور پر امن سیاسی کارکنان کو شہید کیا گیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے سیکڑوں کارکنان لا پتا ہیں، سپریم کورٹ کو اب اس کا نوٹس لے کر اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہیے۔ہم پہلے بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر چکے ہیں لیکن عدالتوں کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم 13 دسمبر کو پشاور میں شہدا ء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان اجتماع منعقد کریں گے جس میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔بانی پی ٹی آئی نے تازہ پیغام میں نہ صرف جلسے کا اعلان کیا گیا بلکہ عمر ایوب خان، علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا اور اسد قیصر پر مشتمل 5 رکنی مذاکراتی ٹیم بھی تشکیل دی۔یہ مذاکراتی ٹیم 2 نکات کے لیے بنائی گئی ہے جس میں انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کی رہائی کے علاوہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام شامل ہیں،اگر دو مطالبات کو نہ مانا گیا تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی، اس تحریک کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar