Breaking News
Home / پاکستان / دوسروں کو چور چور کہنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی’ مریم اورنگزیب

دوسروں کو چور چور کہنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی’ مریم اورنگزیب

190ملین پائونڈ کیس کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں، بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی، عمران خان نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی۔لاہو رمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے کیا ہے (ن) لیگ نے نہیں، 190ملین پائونڈ کیس کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں، بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں، دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والاخود اس میں گر گیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے این سی اے کو خط لکھا، این سی اے نے اس خط پر تحقیقات شروع کیں، دوسروں کی کردارکشی کرنیوالے نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی، کسی کے پرائیویٹ پیسے پر کابینہ منظوری نہیں دیتی، بانی پی ٹی آئی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، عمران خان سب سے بڑے چور ثابت ہو گئے، عوام ان کی اصل حقیقت جانتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ان لوگوں کو فیصلے پر حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ انہوں نے لوٹ مارکی ہے، آپ کوکرپشن کی وجہ سے سزامل چکی ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، انہیں چاہیے کہ اپیل میں نہ جائیں، القادر یونیورسٹی حکومتی تحویل میں آچکی ہے، القادر یونیورسٹی کو بہترین تعلیم کا ذریعہ بنائیں گے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوازشریف کوبیٹیکی کمپنی سیتنخواہ نہ لینے پر ہٹایا گیا، نوازشریف پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا، تمام تر کوششوں کے باوجود نوازشریف پر کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے حوصلے سے جبر کا سامنا کیا، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ہرتختی پرنوازشریف کا نام ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar