Breaking News
Home / پاکستان / دنیا کی100با اثر خواتین کی فہرست میں دو پاکستانی بھی شامل

دنیا کی100با اثر خواتین کی فہرست میں دو پاکستانی بھی شامل

حدیقہ کیانی شوبز سمیت انسانی حقوق ،ماہ رنگ بلوچ کیلئے انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے کااعتراف

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے سال 2024 کی دنیا بھر کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی گئی جس میں دو پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔نشریاتی ادارے نے اپنی فہرست میں پاکستان، افغانستان، بھارت، نیپال، عراق، مصر، ایران، فلسطین، اسرائیل، برطانیہ اور امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی 100 خواتین کو شامل کیا ہے۔فہرست میں سیاست، شوبز، کھیل، وکالت، انسانی حقوق اور ماحولیات سمیت دیگر شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔مذکورہ فہرست میں پاکستان کی انسانی حقوق کی بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور گلوکارہ و موسیقارہ حدیقہ کیانی کو شامل کیا گیا ہے۔حدیقہ کیانی کو شوبز اور انٹرٹینمنٹ سمیت انسانی حقوق کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے پر فہرست کا حصہ بنایا گیا۔انہیں فہرست میں شامل کرتے ہوئے بی بی سی نے حدیقہ کیانی کی جانب سے سال 2022 میں پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے کی گئی خدمات کا اعتراف کیا۔ادارے کے مطابق حدیقہ کیانی نے سیلاب کے بعد جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاظرین کے لیے 350 سے زائد مکانات تعمیر کروانے سمیت دوسری سہولیات کی تعمیر بھی کروائی۔انہیں ان کی خدمات کے عوض فہرست میں شامل کرتے ہوئے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی نمایاں خواتین میں شامل کیا گیا۔اسی طرح فہرست میں بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو شامل کرتے ہوئے ان کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھانے کی ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ان سے متعلق ادارے نے لکھا کہ 2023 کے آخر میں ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں سیکڑوں بلوچ خواتین نے بلوچستان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک 1000 میل کا پیدل مارچ کیا تاکہ وہ لاپتا کیے جانے والے اپنے اہل خانہ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں اور مارچ کے دوران ماہ رنگ کو دو بار گرفتار بھی کیا گیا۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی دیگر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں نوجوان خواتین کی آئیڈیل بھی قرار دیا گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar