دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ رواں ہفتے تیسری دفعہ ٹوٹ گیا، امریکی ادارہ
واشنگٹن (این این آئی)ماحولیات سے متعلق پیش گوئی سے متعلق امریکی نیشنل سینٹرز نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ تیسری مرتبہ ٹوٹ گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل سینٹرز کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کو دنیا کے گرم ترین دن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔امریکی ادارے نے بتایا کہ جمعرات کو اوسط 17.23 ڈگریز سیلسس تک پہنچ گیا تھا۔ریکارڈ گرم ترین دن سے قبل امریکا اور چین میں بدترین ہیٹ ویو آئی تھی اور میکسیکو میں بھی گرمی کی لہر سے 100 سے زائد اموات ہوئی تھیں۔یورپی یونین کے ادارے کوپرنیکس کلائیمٹ چینج سروس نے جمعرات کو بتایا تھا کہ جون اب تک کا سب سے گرم ترین مہینہ تھا، جو جون 2019 کے ریکارڈ گرم ترین مہینہ سے واضح فرق ہے۔کلائیمٹ سائنس کی غیرمنافع بخش ادارے برکیلے ارتھ کے صف اول کے سائنس دان رابرٹ روہڈے نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اس طرح کے ریکارڈز کے امکانات تھے جو مختصرمدتی ایل نینو درجہ حرارت انسانوں کی جانب سے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث عالمی سطح پر طویل مدتی درجہ حرارت میں تیزی آرہی ہے۔ایل نینو موسمیاتی رجحان رواں برس سامنے آیا تھا جب مشرقی اور وسطی بحراقیانوس میں گرم درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ اگست 2016 میں بنا تھا تاہم پیر کو وہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، جس کے بارے میں کئی سائنس دانوں نے رواں پیش گوئی تھی اور کہا تھا کہ رواں برس مزید اس طرح کے ریکارڈز کا خدشہ ہے۔بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل سینٹر فار کلائیمٹ چینج اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر سلیم الحق نے ایک بیان میں کہا کہ مستقبل میں مزید گرم ترین دنوں کا امکان ہے۔
Tags @ClimateChange #ClimateEmergency #ClimateScientists #DailyPakistan #DailyPakistanOnline #DegreeCelsius #Earth #ElNino #Fahrenheit #GasEmissions #GlobalTemperature #Greenhouse #HeatRecords #HottestDay #MuzaffarJung #PakistaniNews #PakistanOnline #PakNews #Planet #Researchers #Soar #Temperature #UrduNews
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
