دنیا میں کرونا کے وار جاری، امریکہ میں کرونا سے اوسطآ ایک ہزار افراد روزانہ ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے جاری کردہ اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے حامل ملک میں عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد ملک کے دارالحکومت واشنگٹن کی آبادی کے لگ بھگ ہو چکی ہے۔وبا کے پھوٹنے کو لگ بھگ دو سال ہونے کو ہیں اور اموات کی تعداد کو دیکھتے ہوئے صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے کہ امریکہ میں روزانہ اوسطا ایک ہزار افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں گئے۔امریکہ میں امراض کی روک تھام کے ذمہ دار سینٹر کے مطابق ملک میں اب 55 فیصد سے زائد آبادی کی مکمل ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ابتدا میں وبا کے خلاف حکومت کے ردعمل پر تنقید کے بعد امریکہ دنیا میں شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کے لیے دنیا کی مستعد ترین حکومتوں میں سے ایک رہی۔اس کے باوجود دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئیں۔ برازیل اور انڈیا کا نمبر امریکہ کے بعد آتا ہے جہاں وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے سامنے آںے سے وبا کی لہر نے شدت اختیار کی۔دنیا میں کورونا وائرس کی آخری لہر میں تیزی اگست کے اختتام کے دوران تاہم امریکہ میں تاحال اس کا پھیلا جاری ہے۔امریکہ میں گزشتہ برس دسمبر میں ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا تھا جس میں رواں برس اپریل میں تیزی لائی گئی اور ایک دن میں 40 لاکھ سے زائد افراد کو یومیہ ویکسین لگائی گئی تاہم اب اس عمل میں کمی آئی ہے۔وبا کے پھوٹنے سے لے کر اب تک امریکی ماسک لگانے پر تقسیم نظر آتے ہیں اور ملک کے کئی علاقوں میں اس حوالے سے مہم بھی چلائی گئی۔ماسک لگانا امریکہ میں ایک سیاسی مسئلہ بھی رہا ہے اور کئی ریاستوں میں حکام نے اس کو شہریوں آزادیوں کا معاملہ بھی قراردیا۔
Tags #America #Average #Coronavirus #Daily #Death #Vaccine
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
