دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی میں مقیم غیرقانونی تارکین کو سفری اور قیام کی دستاویزات میں اصلاحِ حال کے لیے دی گئی مہلت 31دسمبر کو ختم ہوگئی جس کے بعد بڑے پیمانے پر تفتیشی کارروائیوں کا آغاز کیا جائیگا۔اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں رہنے والے ایسے غیرملکی جن کے اقامے یا ورک پرمٹ زائد المیعاد ہو گئے ہیں ان کے لیے حکومت کی جانب سے یکم ستمبر 2024 کو خصوصی مہلت کا اعلان کیا گیا تھا جو 31 اکتوبر تک تھی پھر اس میں تین ماہ کا اضافہ کیا گیا تاکہ متاثرہ غیرملکی اپنیقیام کو قانونی شکل دے سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی افراد اپنے اقاموں اور دیگر معاملات کی درستگی کیلیے مہلت ختم ہونے سے قبل متعلقہ ادارے سے رجوع کریں۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
