لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرامہ پروڈیوسر آصف علی راہی نے اسٹیج کی دو نامور اداکارائوں ندا چوہدری اور خوشبو خان کو اکٹھے ڈرامہ کرنے کیلئے راضی کر لیا ، دونوں اداکارائیں آج ( جمعہ) سے تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ ” پاگل خانہ ” میں اپنے جلوے بکھیریں گی ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں قیصر پیا،صباء چوہدری،بلا شیخوپوریا،وکی بٹ،گڈو کمال،امجد رانا سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کی ہدایات بھی قیصر پیا کی ہیں جبکہ اسے ڈاکٹر اجمل ملک نے تحریر کیا ہے ۔پروڈیوسر آصف علی راہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرستار دونوں اداکارائوں کے اکٹھے پرفارم کرنے پر بے حد خوش ہیں اور ان کی پرفارمنس دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں ۔ آج جمعہ سے تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ کا اسکرپٹ بھی انتہائی دلچسپ ہے جبکہ ڈرامے کی تمام کاسٹ بھی اپنی پرفارمنس سے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
Tags #AsifRahi #DGPR #DrAjamalMalik #InformationAndCultureDepartment #KhusbooKhan #NCA #NidaCh #PunjabGovernment #QaiserPiya #StageDarama
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
