لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، خواتین پر تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں۔ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اور مذہبی اقدار ہیں ، دین اسلام میں پہلی مرتبہ عورت کو مکمل عزت و احترام اور حقوق دینے کے احکامات دئیے گئے، بیٹیوں اور بہنوں سمیت خواتین کی عزت و احترام نبی کریم کی سنت ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت میں عورت پر ہاتھ اٹھانے سے نہ صرف منع کیا گیا بلکہ نرمی برتنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اورمجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، خواتین کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، پنجاب کو پہلی بار ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی شکار خواتین اپنی شکایات ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں درج کرا سکتی ہیں، خواتین کسی ہنگامی صورتحال میں پنک بٹن سے فوری پولیس ہیلپ حاصل کر سکتی ہیں، خواتین کے لیے پولیس ویمن ہیلپ لائن بھی مکمل فعال ہے۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ اور حقوق کی پاسداری کے لیے پر عزم ہے، خواتین کے لئے تشدد سے پاک، محفوظ اور مساوی معاشرہ ترقی کی ضمانت ہے۔
Tags #MaryamNawaz #PMLN #Women مریم نواز
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
