ایک سال سے کوشش کررہا ہوں ،ووٹ کو عزت دو کے حوالے سے بھی بڑی بات کہہ دی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایک سال سے کوشش کررہا ہوں مگر نواز شریف سے ملاقات نہ ہوسکی،خرم دستگیر کے اس انکشاف پر سیاسی میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے کی سکت اب پارٹی میں نہیں رہی اور اس مقصد کے لیے حکومتوں کی قربانی دینی ہو گی
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

