مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیمی اجلاس کا انعقاد ،صلاح الدین غزنوی مرکزی مسلم لیگ تعلقات عامہ لاہور کے صدر مقرر
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں شعبہ تعلقات عامہ کے تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تعلقات عامہ پاکستان کے صدر اجمل خان چانڈیہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کی سیاست کا علم بلند کیا ہے تھانے کچہری کی سیاست میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے۔ لوگوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔عوام کے مسائل صحت ،تعلیم گیس اور بجلی کے ساتھ جڑیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں لاہور کے تعلقات عامہ کے صوبائی حلقوں کے کوآرڈینیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما خالد نیک گجر، فنانس سیکرٹری انجینئر حارث ڈار، جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، صدر تعلقات عامہ پنجاب عبدالغفور ڈوگر، علی اکبر گھمن سمیت دیگر عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ تعلقات عامہ لاہور کا صدر صلاح الدین غزنوی کو مقرر کیا گیا۔ جبکہ میاں افضل اکرم کو پنجاب جیل خانہ جات کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔مرکزی مسلم لیگ کے رہنما خالد نیک نے اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے حقوق دلوانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ مرکزی مسلم لیگ ظالم نہیں مظلوم کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ہر ادارے ہر فرد تک مرکزی مسلم لیگ کا تعارف پیش کرنا ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ ہم نے ہر جگہ اپنا اخلاق اور کردار پیش کیا۔اپنے ہر کارکن کے ساتھ کھڑیں ہونگے۔
Home / پاکستان / خدمت کی سیاست کا علم بلند کیا ،تھانے کچہری میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے’مرکزی مسلم لیگ
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
