Breaking News
Home / پاکستان / حکومت نے مشاورت کے بغیر عجلت میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا ‘ پنجاب بار کونسل

حکومت نے مشاورت کے بغیر عجلت میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا ‘ پنجاب بار کونسل

دوبارہ قائمہ کمیٹی کو بھجواکر اس پر وسیع تر مشاورت کا آغاز کیا جائے ‘ وائس چیئرمین چودھری بابر وحید
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری بابر وحید نے کہا ہے کہ حکومت نے مشاورت کے بغیر انتہائی عجلت میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا ہے ، مسودہ قانون میں موجود نقائص سے بہت سے مسائل جنم لیں گے اس لئے اسے دوبارہ قائمہ کمیٹی کو بھجواکر اس پر وسیع تر مشاورت کا آغاز کیا جائے ،ہم اس حق میں ہیں کہ سوشل میڈیا پر کسی کی بھی پگڑی اچھالنے اور فیک نیوز کا سد باب ہونا چاہیے لیکن اس کی آڑ میں آزادی اظہار رائے پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی ،پنجاب بار کونسل کے آئندہ مدت کیلئے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کے لئے انتخاب 31جنوری کو عمل میں آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو رائو فضل الرحمن ،سیکر ٹری رفاقت علی سوہل،سابق وائس چیئرمینز فرحان شہزاد ،کامران بشیر مغل،امجد اقبال خان،اکاونٹس آفیسررانا عمیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری بابر وحید نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہر شخص کو اظہار رائے کی مکمل آزادی دیتا ہے ، سوشل میڈیا کے غلط اور منفی استعمال کی روک تھام کے لئے ضرور قانون سازی ہونی چاہیے لیکن اس کی آڑ میں آنکھیں بند کر کے ہر کسی کو لپیٹ میں نہیں لینا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری پر سیاسی جماعتوں اور وکلاء تنظیموں سمیت تمما شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اس لئے حکومت ترمیمی بل کو واپس قائمہ کمیٹی کو بھجوائے اور اس پر وسیع تر مشاورت کا آغاز کر کے اسے اتفاق رائے سے دوبارہ منظوری کے لئے پیش کرے ۔ اس بل کی منظوری سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ اسے سیاسی مخالفین کو نرغے میں لانے کیلئے پاس کیا گیا ہے جس سے بہت سے مسائل پیدا ہوں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar