لوکل ،انٹرنیشنل میڈیا موجود تھا کسی نے مظاہرین کو گولیاں چلاتے نہیں دیکھا:سینئر رہنما پی ٹی آئی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نہتے لوگوں کو دہشتگرد قرار دے رہی ہے ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام لوکل اور انٹرنیشنل میڈیا گرائونڈ پر موجود تھا ،کسی ایک نے بھی مظاہرین کو گولیاں چلاتے نہیں دیکھا،حکومت اہنا ظلم چھپانے کے لئے بار بار جھوٹ بول رہی ہے۔ علاوہ ازیں اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت پاکستانی عوام اور دنیا کی آنکھوں میںدھول نہیں جھونک سکتی ، جو ظلم اور بربریت موجودہ دور میں اپنائی گئی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ ہم آج بھی کہتے ہیں مسلط کئے گئے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملک کو مزید مشکلات میں نہ دھکیلا جائے ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
