نومبر 2024 میں قرضوں کا حجم بڑھ کر 70.366 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا’ ترجمان پیاف، صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)تاجر رہنما پیاف کے ترجمان و صدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے اندرونی و بیرونی قرضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو معیشت کی ترقی کیلئے پانچ سالہ پائیدار منصوبے کے اجراء کے ساتھ قرض اتارنے کیلئے بھی اس طرز کا قومی پروگرام سامنے لانا چاہیے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ 1.452 ٹریلین روپے کے اضافے سے نومبر 2024 میں قرضوں کا حجم بڑھ کر 70.366 ٹریلین روپے تک پہنچ گیاہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت درست سمت میں گامزن ہے لیکن قرضوں کے آگے بھی بند ھ باندھا جائے تاکہ ترقی کرتی معیشت کے اثرات عام آدمی تک منتقل ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کھربوں اربوں سالانہ صرف سود کی مد میں ادا ہو رہے ہیںجو معیشت کی تیز رفتاری اور عوام کی زندگیوں میں آسودگیوں لانے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ ٹیکس بیس کو بڑھانے پر توجہ دے اور اس کے لئے معیشت میں حصہ ڈالنے والے اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے آگاہی مہم شروع کی جائے ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
