Breaking News
Home / بزنس / حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے میں معاونت کریں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ حکومت روایتی اور محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ، آرگینک خوراک اور مصنوعات کو عالمی سطح پر منوانے کیلئے حکومت لیبارٹریز، لیبلنگ اور پراسیسنگ یونٹس کے قیام کے لئے نجی شعبے کی معاونت کرے ،مصالحہ جات اور جڑی بوٹیوں کی عالمی سطح پر بڑی مانگ ہے اورپاکستان جدید پراسیسنگ اور پیکجنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ کا حصول ممکن بنا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرگینک خوراک کی ریسر چ سے وابستہ ماہرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات کے لئے آنے والوں نے بتایا کہ پاکستان میں بہت سے لوگ انفرادی طور پر آرگینک خوراک کی برآمد کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں تاہم حجم کم ہونے کی وجہ سے معاہدے طے نہیں ہو پاتے ۔ نجم مزاری نے کہا کہ آرگینک خوراک ، مصنوعات اور جڑی بوٹیوں کی نہ صرف بیرون ممالک بلکہ پاکستان میں بھی مانگ بڑھ رہی ہے ، ہمارا پہلے دن سے یہی مطالبہ ہے کہ حکومت اسے برآمدی تناظر میں دیکھے اور اس کے لئے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کیا جائے جس کے تحت ریسر چ ،معیاری پیداوار، عالمی معیار کے مطابق لیبارٹریز اورجدید لیبلنگ کو یقینی بنایا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جڑی بوٹیوں اور آرگینک زرعی اجناس کی برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں تاہم ان مصنوعات کی عالمی سطح پر قبولیت کے لیے معیاری پیکنگ، درست لیبلنگ اور شفاف ٹیسٹنگ لازمی ہے اس مقصد کے لیے جدید لیبارٹریز کے قیام اور سرٹیفکیشن کے نظام کی بنیاد قائم کرنا ہو گی جو حکومتی سر پرستی کے بغیر ممکن نہیں ۔نجم مزاری نے کہا کہ حکومت آرگینک فارمنگ کے فروغ، کسانوں کی تربیت اور عالمی معیار کے مطابق پراسیسنگ یونٹس کے قیام کے لئے منصوبے شروع کرے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خود کو متحرک وزیر اعلیٰ ثابت کیا ہے اور قوی امید ہے کہ وہ آرگینک فوڈ پراسیسنگ اور جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے میں نجی شعبے کی معاونت کریں گی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

!جنرل ضیاء الحق اور جنرل اختر عبدالرحمن کی زندگی میں ہی پاکستان ایٹمی طاقت بن چکا تھا

محمد عبداللہ اصغر جارج واشنگٹن یورنیورسٹی امریکا کے نیشنل سیکورٹی آرکائیو پراجیکٹ کی درخواست پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar