Breaking News
Home / پاکستان / حکومتی اقدامات کی بدولت تعمیرات کے شعبے کو حوصلہ افزا فروغ حاصل ہوا ہے‘ عمران خان

حکومتی اقدامات کی بدولت تعمیرات کے شعبے کو حوصلہ افزا فروغ حاصل ہوا ہے‘ عمران خان

حکومتی اقدامات کی بدولت تعمیرات کے شعبے کو حوصلہ افزا فروغ حاصل ہوا ہے‘ عمران خان

راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور کے رہائشیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک شاہکار منصوبہ ہو گا

کسی بھی انتظامی رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے ‘ وزیر اعظم کی زیر صدارت راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے پر جائزہ اجلاس

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت تعمیرات کے شعبے کو حوصلہ افزا ءفروغ حاصل ہوا ہے،راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور کے رہائشیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک شاہکار منصوبہ ہو گا،منصوبے کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور اس ضمن میں کسی بھی انتظامی رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیر وزیر اعظم بیرسٹر شہزاد اکبر، معاون خصوصی سید ذولفقار عباس بخاری، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر، چیئرمین راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ راشد عزیز اور سینئر سرکاری افسران شریک ہوئے۔

چیئرمین راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ نے منصوبے کی ٹائم لائنز، منصوبے میں بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کی گہری دلچسپی، انفراسٹرکچر کے حوالے سے ریگولیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی تکمیل میں اعلی بین الاقوامی تعمیراتی معیار، ماحول کے تحفظ، لاہور میں پانی کی کمی اور آبی آلودگی کے مستقل حل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ منصوبے کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومتی اقدامات کی بدولت تعمیرات کے شعبے کو حوصلہ افزا فروغ حاصل ہوا ہے۔

وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کی منصوبے میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور کے رہائشیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لئے یہ منصوبہ ایک شاہکار ہو گا۔وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور اس ضمن میں کسی بھی انتظامی رکاوٹ کو فوری دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے مسلسل آگاہ رکھا جائے ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar