Breaking News
Home / شوبز / حدیقہ کیانی کا کشمیری شہداءکیلئے گانا یوٹیوب نے ہٹادیا

حدیقہ کیانی کا کشمیری شہداءکیلئے گانا یوٹیوب نے ہٹادیا

حدیقہ کیانی کا کشمیری شہداءکیلئے گانا یوٹیوب نے ہٹادیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے صدیق کی ہے کہ انکا کا 13جولائی کو ترک گلوکار علی ٹولگا کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جاری کیاگیا گیت یوٹیوب نے ہٹادیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حدیقہ کیانی نے 13جولائی 1931 کے کشمیری شہداءکی یاد میں منائے جانیوالے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر ترک گلوکار وں علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ ایک گاناجاری کیا تھا جس میں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیاگیا تھا ۔

حدیقہ کیانی نے اپنا انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ان کا یوم شہدائے کشمیر پر جاری کیاگیا گیت یوٹیوب نے چند گھنٹوں قبل ہٹادیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ آواز دبانے کی دانستہ کوشش ہو رہی ہے تاہم ہمیں خاموش نہیں کرایا جاسکتا کیونکہ ہمارا پیغام امن اور محبت ہے۔

اس پیغام میں انھوں نے کشمیر سویٹاس نامی ہینڈل کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ بین الاقوامی سول سوسائٹی اور کشمیر سویٹاس اسے جلد ہی واپس اپ لوڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تقریبا 4 منٹ دورانیہ کے گیت میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز اور تصاویر کو بھی دکھایا گیا تھا۔ گانے کو ترک، اردو اور کشمیری زبان میں جاری کیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar