Breaking News
Home / پاکستان / حالات انتہائی گھمبیر، بحران سے نکلنے کے لیے ن لیگ نے عوام سے مدد مانگ لی

حالات انتہائی گھمبیر، بحران سے نکلنے کے لیے ن لیگ نے عوام سے مدد مانگ لی

حالات انتہائی گھمبیر، بحران سے نکلنے کے لیے ن لیگ نے عوام سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ایک دوراہے پر آچکا ہے، ہمیں بہت سے فیصلوں میں عوام کا تعاون چاہیے۔ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں آئی ٹی اور ایکسپورٹس پر توجہ دی ہے، ہم نے آئوٹ لک 2025 بھی پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی اکانومی سلو گروتھ پر ہے، ہمیں اکانومی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اگر ہم نے اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے دوران گفتگو استفسار کیا کہ کس ملک میں 6 بجے کے بعد تجارتی مراکز کھلے ہوتے ہیں؟ مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کے بعد تاجروں سے بات کی۔احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملک کی معیشت پر بہت اثرات پڑے، ہم نے انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے پروجیکٹ شروع کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت میں ایسی جماعتیں بھی شامل ہیں، جن کا تعلق پسماندہ علاقوں سے ہے، ان علاقوں کیلئے زیادہ رقم رکھی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹرکچرل ریفارمز ایک سال کی حکومت کے بس میں نہیں، ہمیں انڈسٹریل سیکٹر، مائننگ کے شعبے میں ریفارمز کی ضرورت ہے۔اْنہوںنے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو پورا کرچکا ہے، جسے عالمی مالیاتی ادارے نے بھی تسلیم کیا ہے، اس کے باوجود 9ویں جائزہ میں التوا سمجھ سے باہر ہے، پاکستان پرامید ہے 9واں جائزہ جلد ہوجائے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ پورے سال کیلیے بنایا گیا ہے، الیکشن کے بعد بننے والی حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ بجٹ میں رد و بدل کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کو مینج کیا، ہم نے امپورٹ کو روکا جس سے کرنٹ اکاؤٹ خسارے میں کمی ہوئی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar