Breaking News
Home / بزنس / جی ڈی پی میں 70فیصد کردار آدھی روٹی کھا کر گزارہ کرنے والوں کا ہے’ جمیل اختر بیگ

جی ڈی پی میں 70فیصد کردار آدھی روٹی کھا کر گزارہ کرنے والوں کا ہے’ جمیل اختر بیگ

تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں’ سابق صدر لاہور ٹیکس بار کا خطاب
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ٹیکس بار کے سابق صدر جمیل اختر بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں 70فیصد کردار اپنی آدھی روٹی کھا کر گزارہ کرنے والوں کا ہے ،وسائل رکھنے والے صرف 30فیصد افراد نے ہی اپنی آمدن پر پورا ٹیکس جمع کرایا ہوتا تو آج پاکستان 42ہزار ارب کا مقروض نہ ہوتا اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی بھی 15فیصد سے زیادہ ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”ٹیکس اور عوام مذاکرے ” میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین گلوبل ٹیکس فورم عمر ظہیر میر،عمر اقبال خواجہ ،ثاقب بشیر ،محمد صفدر ،محمد عاصم ،عاشق علی رانا اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہو ں نے کہا کہ اگر حکومت وسائل رکھنے والے طبقات کی بجائے غریبوں کو مضبوط کرتی تو آج ملک کا جی ڈی پی ہمسایہ ممالک سے اوپر ہوتا ،ایف بی آر بھی کارکردگی دکھانے کی بجائے ڈالر کی قدر کے اتار چڑھائو کا انتظار کرتا ہے تاکہ ریونیو شارٹ فال اور ٹیکس اہداف پورے ہوجائیں ،حکومت کو اپنی معاشی پالیسیوں میںغریب طبقے کو آگے لانے کی ضرورت ہے جو صبح سے لے کر رات تک محنت کرتے ہیں ، یہی لوگ ٹیکس بھی دیتے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ،ایک طرف حکومت انہیں تحسین پیش کر رہی ہے دوسری جانب ان پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar