رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہانگیر خان ترین نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کو ایک نئی بس کا تحفہ دے دیا تاکہ طلبا و طالبات کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ جہانگیر خان ترین کی خصوصی ہدایت پر جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی طرف سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر حسن اقبال، ٹیکنیکل ڈائریکٹر محمد جاوید، جنرل مینیجر ایڈمن محمد صفدر کانجو اور جہانگیر خان ترین کے پرسنل سٹاف آفیسر عبدالخالق کانجو نے وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پروفیسر عامراعظم خان سے ملاقات کی اور بس کی حوالگی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد مرتضی، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد صغیر، رجسٹرار ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈاکٹر محمد اسلم خان ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ بھی موجود تھے۔
Tags #CorporateSocialResponsibility #DailyPakistanOnline #EducationSupport #EngineeringAndInformationTechnology #ExecutiveDirectorOperations #GeneralManagerAdmin #InvestinEducation #JahangirKhanTareen #JDWSugarMills #KhawajaFareedUniversity #NewsUpdate #Pakistan #PakistanEducationNews #PakistaniBusiness #PakistanOnlineNews #Philanthropy #RahimYarKhan #SigningMemorandumofUnderstanding #StaffDevelopment #StudentWelfare #TechnicalDirector #TransportFacility #UniversityBusGift #UniversityFaculty #UniversityTransportation #ViceChancellorMeeting
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
