Breaking News
Home / پاکستان / جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ نہ بنایا تومیرا نام شہباز شریف نہیں، ن لیگ کا بڑا اعلان

جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ نہ بنایا تومیرا نام شہباز شریف نہیں، ن لیگ کا بڑا اعلان

جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ نہ بنایا تومیرا نام شہباز شریف نہیں، ن لیگ کا بڑا اعلان

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اچھا وقت آنے والا ہے ، جنوبی پنجاب کو سنٹرل پنجاب سے ترقی یافتہ بنائیں گے ۔ جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب نہ بنا دیا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو بھگانے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔ عوام کے ساتھ مل کر مارچ کریں گے اور حکومت کو نکالیں گے ۔ ریاست مدینہ کا ذکر کرنے والوں نے عوام کو رلا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی تمہارا وقت پورا ہوچکا ہے ۔ حکومت نے 3 سال میں عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ ن لیگ ، پی ٹی آئی کا موازنہ کرلو ، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔صدر ن لیگ نے کہا کہ کون کہتا تھا ڈالر کے مقابلے میں روپیہ گر جائے تو وزیراعظم چور ہے ۔ کون کہتا تھا پٹرول مہنگا ہوجائے تو حکومت اور وزیراعظم چور ہے ۔ کنٹینر پر چڑھ کر کون کہتا تھا کرپشن ہو تو وزیراعظم چور ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں چینی 52 روپے کلو تھی ، آج 120 روپے کلو ہے ۔ دن رات مہنگائی کی جا رہی ہے ، دن رات جھوٹ بولا جارہا ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ، نواز شریف کے دور میں مہنگائی 3 فیصد تھی اب 14 فیصد ہوگئی ہے ۔ یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی خطے میں سب سے کم ہے.ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ کرپشن ہوئی ۔ مہنگائی اور غربت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔ حکومت نے اب تک 15 ہزار ارب کے قرضے لیے ہیں ۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ جولائی 2010 میں جنوبی پنجاب میں بدترین سیلاب آیا تھا جس سے لاکھوں ایکڑ زمینیں تباہ ہوگئی تھیں ۔ سیلاب میں جنوبی پنجاب میں دن رات حاضر ہوتا تھا ۔ مصیبت کے وقت جنوبی پنجاب کے ساتھ رہا اور سیلاب متاثرین میں اربوں روپے تقسیم کیے ۔ ن لیگ نے جنوبی پنجاب کو دوبارہ آباد کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں اپنی خدمات بتانے نہیں آیا بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جب مشکل وقت تھا تو نواز شریف اور یہ خادم حاضر تھا ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar