غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے جنوبی غزہ کی پٹی می کیے گئے دو حملوں کے نتیجے میں 12 فلسطینی امدادی ٹرک گارڈز ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 12 امدادی اہلکار مارے گئے۔ بسال نے مزید کہا کہ “30 دیگر شہری جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ انہیں رفح اور خان یونس کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے اس نے آج فجر کے وقت امدادی ٹرکوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنای۔ یہ اہلکار آٹا لے جانے والے 6 ٹرکوں کی حفاظت کر رہے تھے جنہیں انرواکے گوداموں کی طرف بھیجا گیا تھا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
