Breaking News
Home / انٹر نیشنل / جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام پر زور،بھاری اکثریت سے قرارداد منظور

جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام پر زور،بھاری اکثریت سے قرارداد منظور

اسرائیل سے فلسطینی علاقے پر قبضہ اور نئی آباد کاری کی سرگرمیاں ترک کرنے کا مطالبہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے دستبردار ہو جائے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قرارداد آٹھ کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے منظور ہو گئی جس میں امریکہ اور اسرائیل نے مخالفت میں ووٹ دیا اور سات ارکان غیر حاضر رہے۔ اس طرح اسمبلی نے بین الاقوامی قانون کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔اسمبلی نے کہا، دونوں ریاستوں کو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر ایک دوسرے کے برابر امن اور سلامتی کے ساتھ رہنا چاہیے۔دو ریاستی حل کو حقیقت بنانے کی سفارتی کوششوں میں نئی جان ڈالنے کے لیے اسمبلی نے جون 2025 میں نیویارک میں ایک اعلی سطحی بین الاقوامی اجلاس طلب کیا ہے جس کی مشترکہ صدارت فرانس اور سعودی عرب کریں گے۔اسمبلی نے فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق اور بنیادی طور پر حقِ خود ارادیت اور ان کی آزاد ریاست کے حق کے حصول کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی کو اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ سمجھتی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar