Breaking News
Home / شوبز / جنت مرزا کا اسکردو میں شادی کرنے کا اعلان

جنت مرزا کا اسکردو میں شادی کرنے کا اعلان

سال 2022میں جنت مرزا کی عمر بٹ نامی ٹک ٹاکر سے منگنی کی افواہیں بھی آئی تھیں بعد ازاں جنت مرزا نے منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی تھی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام اسکردو میں شادی کریں گی اور تقریبات میں انتہائی قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کریں گی۔جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے جنت مرزا نے بتایا کہ انہوں نے محض 6برس کی عمر میں سیر و سفر کرنا شروع کیا، پہلی بار وہ 6سال کی عمر میں والدین کے ہمراہ یورپ گئی تھیں۔ان کے مطابق ان کے والد پولیس افسر ہیں تو انہیں مختلف ٹریننگ سمیت دوسرے کاموں کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سفر کرنا پڑتا تھا، اس لیے وہ اہل خانہ کے ہمراہ سفر کرتے تھے۔ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے زیادہ تر کپڑے جاپان سے خرید کر آتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی بار اتنے کپڑے خریدیں کہ وہ 6 ماہ تک چل جائیں۔انہوں نے جاپان کی زندگی سے متعلق بتایا کہ وہاں بینک مینیجر بینک میں جانے کے بعد قدموں میں آکر بیٹھ جاتے ہیں جب کہ وہاں کے پبلک ٹوائلٹس اتنے زیادہ صاف ہوتے ہیں کہ پاکستان کے فائیو اسٹارز ہوٹلز کے ٹوائلٹس بھی اتنے زیادہ صاف نہیں ہوتے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں یورپی ملک ناروے گھومنے کا شوق ہے جب کہ کچھ عرصہ قبل انہیں ایک فضائی حادثے کی خبر دیکھنے کے بعد طیارے میں سفر کرنے سے خوف لگتا تھا لیکن اب آہستہ آہستہ ان کا خوف ختم ہونے لگا ہے۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جنت مرزا نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام اسکردو میں شادی کریں۔ان کی خواہش ہے کہ پہاڑوں کے درمیان کھلے آسمان تلے ان کی شادی کی تقریبات ہوں، جس میں انتہائی قریبی رشتے دار اور دوست ہی شریک ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن علیشبا مرزا کا منصوبہ تھا کہ وہ اسکردو میں شادی کریں لیکن اب انہوں نے بھی یہی سوچا ہے کہ وہ وہاں شادی کریں گی۔انہوں نے شادی سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم بتایا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی، اسکردو میں ہی تقریبات منعقد کریں گی۔خیال رہے کہ 2022میں جنت مرزا کی عمر بٹ نامی ٹک ٹاکر سے منگنی کی افواہیں بھی آئی تھیں اور بعد ازاں جنت مرزا نے منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی تھی۔جنت مرزا نے واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی منگنی کن کے ساتھ ہوئی تھی، تاہم انہوں نے انٹرویوز میں منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی تھی اور اس بات پر شکر کیا تھا کہ نکاح جیسے مقدس رشتے میں بندھنے سے قبل ہی انہیں اصلیت پتا چلی اور انہوں نے رشتہ ختم کردیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar