Breaking News
Home / پاکستان / جمہوری نظام میں مکالمہ ،سیاستدان ایک دوسرے کو سپیس ،فیس سیونگ کریں: چودھری بابر وحید

جمہوری نظام میں مکالمہ ،سیاستدان ایک دوسرے کو سپیس ،فیس سیونگ کریں: چودھری بابر وحید

سینئر سیاستدان سیاست میں تلخیاں کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں:وائس چیئرمین پنجاب بار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری بابر وحید نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے اس لئے سب کو اپنی اناء کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد میں سوچنا ہوگا ،جمہوری نظام میں مکالمہ کیا جاتا ہے ،اگر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے تو سیاسی استحکام کی طرف پیشرفت کرناہو گی اور اس کے لئے سیاستدان ایک دوسرے کو سپیس دینے سمیت فیس سیونگ کریں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پنجاب بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین رائوفضل الرحمن ،سیکر ٹری پنجاب بار کونسل رفاقت علی سوہل،سابق وائس چیئرمینز فرحان شہزاد ،کامران بشیر مغل،امجد اقبال خاں ،عدیل ہاشمی ،اکائونٹس آفیسر پنجاب بار کونسل رانا محمد عمیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔چودھری بابر وحید نے کہا کہ اگر سیاستدان جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا نہیں کریں گے تو اس کا سب سے زیادہ ملک اور قوم کو نقصان ہوگا ،جغرافیائی حالات سب کے سامنے ہیں ، پاکستان کے دشمن اسے گزند پہنچانے کے لئے تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں اس لئے ہمیں مضبوط اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وکلاء قیادت نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ، سینئر اور معتبر سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ وہ موجودہ حالات میں آگے بڑھیں اور سیاست میں تلخیاں کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ وکلاء نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کی ہے اور اس کے لئے اپنی جانوں کی قربانیا ں بھی دی ہیں اگر آئندہ بھی ضرورت پڑی تو اس سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،ملک کے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کریں ، سیاستدان بھی اپنا جمہوری کردار بخوبی نبھائیں تاکہ ملک میں ترقی کے نظام میں تعطل کی بجائے تسلسل رہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar