لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری سیاسی قیادت کی ہے، سیاسی لیڈر شپ کو کیسے یہ باور کروایا جائے کہ جمہوریت صرف اقتدار تک پہنچنے کی سیڑھی نہیں ہے، ہمارے سیاستدانوں یا لیڈران نے زیادہ تر فیصلے اپنے فائدے کے لئے کئے ہیں۔انہوں نے لاہور میں پلڈاٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آمریت کی حکومت کے پاس ہر سال ڈالر آتے رہے ہیں، آمریتوں کے دوران پاکستان کے اصل مسائل کو دبا دیا گیا۔ ابھی تک صرف ایک وزینری اقتصادی پالیسی آئی جو 1990ء کی حکومت نے دی۔ 1990ء کی پالیسی اقتصادی تو ہر لبرل پالیسی تھی۔ اگر ہم نے ڈسکوز اور پی آئی اے کی نجکاری کرنی ہے تو ہمیں پارلیمان میں گفتگو کرنا ہو گی۔ مگر ہم گفتگو کرنے کو تیار نہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ 2013سے 2018تک ہم نے اپنی حکومت کے دوران پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی کوشش کی ،ایک مظاہرہ ہوا جس میں دو لوگ قتل ہو گئے۔ اسکے بعد نجکاری کا عمل رک گیا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
