پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا،انٹر نیٹ، راستوں کی بندش سے کوئی جماعت عوام کے دلوں سے نہیںنکل سکتی’ احمد خان بھچر
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کو چیلنج کرتے ہیں ایک دفعہ ہمیںچولستان میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدیں حکومت کو پتا چل جائے گا کہ مقبول کون ہے اور فتنہ کون ہے ، ہم پانچ لوگ اڈیالہ گئے تھے جنہیں اغوا کرکے اڈیالہ چوکی میں بٹھائے رکھا گیا ،ہمیں مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ،اگر حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہوتی تو یہ ٹیلی ویژن پر آکر پیشکش کرتے ۔ دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب بانی چیئرمین کے کارکن ہیں،اس وقت ہم بڑی تکلیف میں ہیں،کارکن ہمارے ساتھ ہیں اور ان کا حق بنتا ہے ہمارا احتساب کریں،پنجاب کے 107 ارکان اسمبلی میں سے کوئی بھی بانی چیئرمین کا رشتہ دار نہیں۔ انہوںنے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور ہمشیرہ کے درمیان اختلافات کے سوال پر کہا کہ ایک اپنے بھائی اور دوسری خاوند کیلئے جدوجہد کر رہی ہے،دونوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 26نومبر کو جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے،نو مئی پر اگر عدالتی کمیشن بن جاتا تو معاملات بہتر ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قراردادیں پیش ہوئیں،میںواضح کر دوں جو کچھ حکومت اس وقت کررہی ہے یہ اس کے سامنے آئے گا،پاکستان تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔لاہور کو جیل بنا کر کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے پاس کارکن نہیں ہیں،انٹرنیٹ بند کرنے اور راستے بند کرنے سے کیا کوئی جماعت عوام کے دلوں سے نکل سکتی ہے،اس وقت ہمارے چار ہزار سے زائد لوگ مختلف اضلاع کے تھانوں میں بند ہیں۔
Home / پاکستان / جلسے کی اجازت دیں پتہ چل جائے گا مقبول کون اور فتنہ کون ہے’اپوزیشن لیڈر کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو چیلنج
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
