Breaking News
Home / انٹر نیشنل / جلسہ ناکام، مریم نواز نے پنجابی زبان میں کہا کہ ’اللہ قسمے لاہوریو، تسی خوش کردتا اے۔

جلسہ ناکام، مریم نواز نے پنجابی زبان میں کہا کہ ’اللہ قسمے لاہوریو، تسی خوش کردتا اے۔

لاہور: دسمبر 13( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے انہیں خوش کردیا، حکمران فرعون کے لہجے میں کہتے تھے. مینار پاکستان بھر کر دکھاؤ۔ مریم نواز نے پنجابی زبان میں کہا کہ ’اللہ قسمے لاہوریو، تسی خوش کردتا اے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا کہ نا صرف مینار پاکستان بھر گیا بلکہ اطراف کی سڑکوں پر بھی لوگ موجود ہیں، نا تمہاری اجازت کی ضرورت ہے اورنہ کرسیوں کی، لاہور میں جگہ جگہ کئی جلسے ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے زیادہ خطرناک کووڈ 18 ہے جس کا نام ہے تابعدار خان، جب سے کووڈ 18 تابعدار خان نے حکومت بنائی ہے تو پاکستان کی ترقی کورنٹین ہوگئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اب نواز شریف ووٹ چوری کرکے جعلی حکومت بنانے والے کو این آر او نہیں دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بندہ تابعدار پر آپ لوگ اتنا چیخے ہو، اس کا مطلب آپ کو سب سمجھ آتی ہے، اب تابعدار خان این آر او مانگ رہا ہے تو نواز شریف قوم کی روٹی چوری کرنے والے کو این آر او نہیں دے گا۔
لیگی رہنماء نے کہا کہ تابعدار کہتا ہے اپوزیشن مجھے جانتی نہیں ہے، تمہیں وہ بھی جان گیا ہے جو پہلے نہیں جانتا تھا، دودھ کیلئے بلکنے والا بچہ بھی تمہیں جان گیا ہے جن کے چولہے کی آگ بجھا دی ہے وہ ماں بھی جان گئی ہے، وہ نوجوان بھی جان گیا ہے جو ایک کروڑ نوکری کا سہانہ خواب دیکھ کر آیا تھا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام اچھی طرح جانتی ہے 2011 میں تمہارا جلسہ کس نے کرایا تھا، 2013 کے انتخابات میں تمہیں عبرتناک شکست ہوئی، شکست کے بعد تمہیں سمجھ آگئی کہ عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بننے والا نہیں، سمجھ آگئی کہ تابعداری کروں گا تو وزیراعظم بنوں گا، تمہیں کسی نے کہا دھاندلی دھاندلی کا شور مچاؤ۔
مریم نواز نے وزیراعظم پر الزام عائد کیا کہ تم نے فکس میچ پر نواز شریف کو اقامہ پر باہر نکلوایا، فکس میچ کے ذریعے 2018 کے الیکشن میں نوازشریف اور مریم کوالیکشن سے باہر کیا، دھاندلی سے حکومت تومل گئی لیکن لانے والوں کو بھی نہیں پتا تھاکہ اتنا نالائق نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اِس کی نااہلی اور نالائقی کا جواب اس کو لانے والوں کو دینا پڑ رہا ہے، کہتا تھا بھیک نہیں مانگوں گا، دنیا نے دیکھا قرضوں کے نئے ریکارڈ بنادیے، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar